جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

کابل ہوائی اڈے کا آپریشن، ترکی نے طالبان کے سامنے شرط رکھ دی

datetime 27  ستمبر‬‮  2021 |

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے یہ شرط رکھ دی ہے کہ کابل ہوائی اڈے کے آپریشن سے متعلق معاہدہ طے پانے سے قبل طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن کا یہ موقف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے

موقع پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔ ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت جامع نوعیت کی نہیں، اس میں تمام عناصر شامل نہیں ہیں۔ جب تک ایسا رہے گا ترکی کابل ہوائی اڈے کو آپریٹ نہیں کرے گا۔ اگر حکومت زیادہ کشادہ اور جامع ہوئی تو ترکی اس وقت اپنا موقف بدل سکتا ہے۔ایردوآن نے امید ظاہر کی کہ خواتین افغانستان میں عام زندگی کے ہر گوشے میں فعال طریقے سے شریک ہوں گی۔ترکی کے صدر کے مطابق کابل ہوائی اڈے کی سیکورٹی اور ترکی کا اس کی انتظامی ذمے داری سنبھالنا، یہ دونوں امور جون میں برسلز میں نیٹو اتحاد کے سربراہ اجلاس کے دوران میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ زیر بحث آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…