اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں خاتون کو جنسی طور پرہراساں کرنے والا شخص گرفتار

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شہر طائف میں حکام نے ایک شخص کو عوامی پارک میں مملکت کے قومی دن کی تقریب کے دوران میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے ذریعے پتا چلا تھا۔ ویڈیو میں نظرآنے والی متاثرہ لڑکی روایتی لمبے ڈھیلے ڈھالے

لباس عبایا میں ملبوس تھی۔اس مشتبہ ملزم نے خاتون کوچھوا تھا اور پھر جلدی سے بھاگ گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ اس مشتبہ شخص کی عمر 20 سال سے زیادہ ہے اور وہ سعودی شہری ہے۔یہ مشتبہ شخص اب حکام کی تحویل میں ہے،اس کوابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے دوسروں کو جسمانی یا زبانی طور پرجنسی طور پر ہراساں کرنے والے مشتبہ افراد کے انتباہ کے لیے سزاں کی فہرست کا اعلان کیا ۔وزارت کے مطابق کسی دوسرے شخص کے ساتھ جسمانی یا زبانی طور پر کیے گئے جنسی مفہوم کے ساتھ کوئی بھی لفظ، عمل یا اشارہہراسیت کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ فعل متاثرہ شخص کوہراساں کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا اور مستوجب سزا ہوگا۔اس طرح کے جرم کے مرتکب شخص کو 27,000 ڈالر تک جرمانے کے علاوہ دو سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔اگر وہ مجرم اس جرم کا دوبارہ ارتکاب کرتا ہے تو جیل کی سزا پانچ سال تک بڑھ جائے گی اور80,000 ڈالر تک جرمانہ ہوگا۔اگر درج ذیل حالات میں جنسی ہراسیت کے جرم کا ارتکاب کیا جاتا ہے تو پھرمشتبہ ملزم کو یہی دگنا سزا دی جائے گی،اگر متاثرہ نابالغ ہے یا خصوصی ضروریات کا حامل شخص ہے۔اگر جنسی ہراسیت کا واقعہ کسی حادثے یا تباہی کے دوران میں پیش آیا ہو۔اگر یہ واقعہ کسی اسکول، کام کی جگہ، پناہ گاہ یا کیئر ہوم میں پیش آیا ہو۔اگرمجرم اور متاثرہ شخص ایک ہی صنف سے تعلق رکھتے ہیں۔اگرمتاثرہ شخص سورہا ہے یا بے ہوش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…