منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ابوظہبی‘50 فیصد سرکاری خدمات مراکز کی بندش اور ڈیجیٹل منتقلی کا اعلان

datetime 26  ستمبر‬‮  2021 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ یواے ای اپنے سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز کو بند کر دے گا اورانھیں آیندہ دو سال میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا۔شیخ محمد نے وفاقی حکومت کے نئے ڈھانچے اور نئے وزیروں کے تقرر کے حوالے سے متعدد ٹویٹس میں بتایا ہے:

’’ہم سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز بند کر رہے ہیں اور انھیں دو سال کے اندرڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر رہے ہیں،50 فی صد وفاقی اتھارٹیوں کو دیگر محکموں یا وزارتوں میں ضم کررہے ہیں اور نئے وزرا اورمختلف شعبوں کے ماہرین کا بہ طور چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای اوز) تقررکررہے ہیں۔انھوں نے وزارت صنعت اورایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے قیام پر بھی روشنی ڈالی ہے جو قومی صنعتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس ادارے کو امارات اتھارٹی برائے اسٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی (ای ایس ایم اے) کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔جدید سائنسی علوم کے وزیراس کی چھتری تلے کام کریں گے۔انھوں نے’’معیارزندگی اورمسرت‘‘کا قلم دان کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کو منتقل کرنے اور وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی کو یواے ای کے کابینہ دفتر منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزارت توانائی کو اب ڈھانچاجاتی ترقی (انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ) کی وزارت کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی نئی وزارت نے لی ہے۔شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام اور فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (لینڈ اینڈ میری ٹائم) کو بھی اس نئی وزارت کو تفویض کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ قومی میڈیا کونسل (این ایم سی) اور وزارت ثقافت کو فیڈرل یوتھ اتھارٹی کے ساتھ ملا کر اب ثقافت اور امورِنوجوانان کی نئی وزارت قائم کی جارہی ہے۔ شماالمزروئی کو نوجوانوں کے امور کی وزیرمملکت مقرر کیا گیا ہے اورنوراالکعبی کو ثقافت وامورنوجواناں کی وزیر ہوں گی۔اس کے علاوہ وام کو وزارت برائے صدارتی امور کے ماتحت کردیاجائے گا جبکہ وفاقی پانی اور بجلی (الیکٹریسٹی اینڈ واٹر)اتھارٹی، امارات پوسٹ گروپ، امارات جنرل ٹرانسپورٹ اینڈ سروسز کارپوریشن اور امارات رئیل اسٹیٹ کارپوریشن کو امارات انویسٹمنٹ اتھارٹی (ای آئی اے) سے وابستہ کیا جائے گا۔ان اداروں کی تشکیل نو کے علاوہ ایک نئی سرکاری سرمایہ کاری اتھارٹی کے قیام کا مسودہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔نیشنل کوالیفکیشن اتھارٹی وزارت تعلیم میں ضم ہو جائے گی۔سکیورٹیز کی انشورنس اتھارٹی کو کماڈٹیزاتھارٹی میں ضم کردیا جائے گا۔اس کے چیئرمین وزیربرائے اقتصادی امور ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…