ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خدیجہ پٹیل انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی پہلی مسلمان چیئرپرسن منتخب

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا (این این آئی)جنوبی افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی معروف شخصیت خدیجہ پٹیل دنیا کے قدیم ترین ذرائع ابلاغ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی 35 ویں چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق خدیجہ پٹیل ایک تحقیقاتی صحافی اور ایشیائی پس منظر رکھنے والی چوتھی نسل کی مسلمان خاتون ہیں جو پہلی غیر یورپی/امریکی اور پہلی مسلمان ہیں جو اس معتبر اور معزز تنظیم کی

چیئرپرسن بنی ہیں۔1950 میں نیویارک سٹی میں 34 مرد ایڈیٹرز اور پبلشرز اور ایک خاتون ایڈیٹر کی کوششوں سے قائم کئے گئے اس پریس انسٹیٹیوٹ نے خدیجہ پٹیل کے علاوہ دو دیگر خواتین کو لیڈر شپ کے عہدوں پر فائز کیا ہے۔اس میں اطالوی خاتون باربرا ٹریونفی کو بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اردن کی ایتاف رودان کو ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ویانا سٹی ہال میں خطاب کرتے ہوئے خدیجہ پٹیل نے جنوبی افریقہ میں اپنی پرورش سے متعلق بتایا جہاں مسلم خواتین کی ذرائع ابلاغ کے میدان میں آنے کی حوصلہ افزائی نہیں دی جاتی تھی۔خدیجہ پٹیل نے دنیا بھر کے ساتھی صحافیوں کو بتایا کہ میں 12 سال کی تھی جب اپنی والدہ کو بتایا کہ میں صحافی بننا چاہتی ہوں۔میری والدہ نے ایک طویل وقفے کے بعد کہا کہ صحافت مسلمان خواتین کے لیے مناسب ذریعہ معاش نہیں۔تحقیقاتی صحافی بننے کے علاوہ خدیجہ پٹیل جنوبی افریقہ کے میل اینڈ گارڈین کی چیف ایڈیٹر بھی تھیں اور اب وہ جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی فنڈ برائے عوامی مفاد کے ذرائع ابلاغ کی سربراہ کے طور پر نوجوان صحافیوں کی معاونت کے لیے سرگرم ہیں۔ صحافت کے پیشے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خدیجہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہونا دنیا کی بہترین نوکری ہے۔اس میں تنخواہ بہت اچھی نہیں لیکن اس شعبے میں رہ کر کام کرنے والے کو خوشی ملتی ہے۔اس پیشے سے منسلک رہتے ہوئے ظلم و جبر کے بارے میں کہانیوں کے علاوہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی سے متعلق سٹوریز پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ہمارے پیشے میں پیچیدہ تجربات کا مشاہدہ کرنے کو ملتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت کچھ سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ ایک ایسا پل ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے لیے اچھا بننے اور خوشی میں شامل کرنے کے قابل بناتا ہے۔خدیجہ پٹیل نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ میں امید کرتی ہوں کہ اس بات کو یقینی بناوں کہ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ دنیا بھر کے صحافیوں کے لیے خاص طور پر آزمائشی وقت کے دوران بہترین رہنمائی کرے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹراطالوی خاتون باربرا ٹریونفی کا کہنا ہے کہ ہم خدیجہ پٹیل کو آئی پی آئی کی نئی بورڈ چیئر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں اور دنیا بھر میں آزاد صحافت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ خدیجہ نے یہ اعلی منصب سنبھالنے کے لیے اپنے بورڈ کے ساتھی ارکان کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ایک صحافی اور ایڈیٹر کی حیثیت سے ان کا بہترین تجربہ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی چیئرپرسن شپ کے لیے نہایت موزوں ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…