ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ابو ظبی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بو ظبی ( آن لائن ) متحدہ عرب امارت کی ریاست ابو ظہبی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دبئی سے آنے والوں اور امارات میں سفر کرنے والوں کو اب کورونا کی منفی رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی

۔ابوظہبی نے کئی مہینوں تک ریاست میں داخلے پر پابندیاں برقرار رکھیں۔ ابوظہبی میں عوامی مقامات میں داخلے کے لیے بھی ویکیسن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط بھی عائد تھی۔ریاست کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں سفر کے لیے اب کورونا ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔’امارات کے اندر سفر کرنے والے سیاحوں یا شہریوں کو اتوار سے ابوظبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ رزلٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ کورونا ٹیسٹ کی پابندی اتوار 19 ستمبر سے ختم کی جا رہی ہے۔ یہ ضوابط امارت کے اندر سے ابوظبی جانے والے افراد ، سیاحوں اور شہریوں پر لاگو ہوں گے‘۔بیان میں کہا کہ’ یہ فیصلہ انفیکشن کی شرح میں کمی اور کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس سسٹم کو فعال کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے‘۔شہریوں، غیر ملکیوں اور سیاحوں کو شاپنگ مالز، کیفے اور ریستوران سمیت کئی مقامات میں داخلے کے لیے ویکسین لگوانے یا اس سے استثنی کا ثبوت دکھانا ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…