جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نائن الیون کے20سال مکمل ہونے پرتقریب، بائیڈن کا پھر فوجی انخلا کا دفاع

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں نائن الیون حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر گرانڈ زیرو پر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔تعزیتی تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے یاد گار پر پھول چڑھائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی سرزمین پر دہشت گردی کے مہلک ترین حملوں کے

ٹھیک 20 سال بعد نیویارک میں گرانڈ زیرو پر گیارہ ستمبر کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب کا آغاز ایک گھنٹی ساتھ ہوا اور اس موقع پر حملوں میں مرنے والوں کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اس تقریب میں صدرجو بائیڈن، سابق صدور براک اوباما اور بل کلنٹن، کانگریس کے ارکان اور دیگر معززین نیویارک میں گیارہ ستمبر کے حملوں کی جگہ پر تعمیر کردہ یادگاری پلازا پر مہلوکین کے رشتہ داروں کے ساتھ شریک ہوئے ۔11ستمبر 2001 کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاوروں کو اغوا شدہ طیاروں سے ٹکرا کر تباہ کردیا گیاتھا۔اس حملے میں کم سے کم تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی انتظامیہ نے بعد میں ٹریڈ سینٹر کی جگہ پر یادگارتعمیر کردی تھی۔امریکا میں اس کے علاوہ دو اور مقامات پر بھی گیارہ ستمبر کوحملہ آوروں نیاپنے اغوا شدہ طیارے ٹکرائے تھے،انھوں نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی عمارت اور پنسلوینیا میں واقع شانکسویل کے نزدیک ایک میدان پر حملہ کیا تھا۔ان دونوں مقامات پر بھی تقاریب منعقد کی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے فوجی انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہر اس ملک میں نہیں گھس سکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر کے اپنا مرکزی مشن مکمل کر لیا تھا اس لیے اب ہمارا افغانستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…