کابل (این این آئی )افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انھیں عالمی برادری کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد ان کی حکومت کو تسلیم کرلے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ
طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے۔ان کا کہنا تھاکہ طالبان نے عالمی برادری کے بہت سے مطالبات پورے کردئیے ہیں،ان میں ملک گیر سلامتی برقرار رکھنے کے وعدے سے لے کر یہ یقین دہانی بھی شامل ہے کہ افغانستان بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔