جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بغاوت داشت نہیں ،سابق افغان فورسزہمارے ساتھ ضم ہوجائیں،طالبان

datetime 7  ستمبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی )طالبان نے افغان فورسز کے سابق ارکان کو پیش کش کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ضم ہوجائیں۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جگہ شورش برداشت نہیں کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گذشتہ 20 سال میں تربیت یافتہ افغان فورسز سے کہا جائے گا کہ وہ طالبان کے ساتھ سکیورٹی اداروں میں دوبارہ شامل ہوجائیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے خلاف کسی بھی شورش یا بغاوت سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے وادیِ پنج شیر پرطالبان جنگجوں کے قبضے کی تصدیق کی۔اس طرح انھوں نے اپنے خلاف بغاوت کے اہم مرکز کوپہلی مرتبہ فتح کرلیا ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ طالبان شورشوں کے بارے میں بہت حساس ہیں۔جو کوئی بھی بغاوت کی کوشش کرے گا،اسے سخت دھچکا لگے گا۔ ہم کسی کو بھی شورش پسندی کی اجازت نہیں دیں گے۔جو کوئی بھی ہتھیاربند ہوکرمزاحمت شروع کرے گا،وہ ہمارا دشمن ہوگا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، ملک بحران سے نکل رہا ہے۔ اب امن اورتعمیرِنوکا وقت آگیا ہے۔اس کام میں ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے کہ وہ ہماری حمایت کریں۔طالبان کو کابل میں کنٹرول حاصل کیے تین ہفتے گزرگئے لیکن ابھی تک انھوں نے اپنی کسی حکومت کا اعلان نہیں کیا ۔ترجمان نے اس بابت کہا کہ سب سے پہلے تبدیلیوں کی اجازت کے لییعبوری نظام کا اعلان کیا جائے گا۔البتہ ان کاکہناتھاکہ حتمی فیصلے ہوچکے ہیں، اب ہم تکنیکی امورپرکام کر رہے ہیں۔ یہ تکنیکی مسائل حل ہوتے ہی ہم نئی حکومت کا اعلان کردیں گے۔طالبان کے لیے ایک اہم مسئلہ کابل میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنا ہے۔امریکی فوج نے اپنی حتمی انخلا سے قبل اس کے بعض نظاموں کو ناکارہ بنا دیا تھا اور یہ ہوائی گذشتہ ایک ہفتے سے غیرفعال ہے۔اب قطر طالبان کے ساتھ مل کرہوائی اڈے کے تکنیکی نظام کی بحالی اوراس کوچلانے کے لیے کام کررہا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کے بہ قول ہوائی اڈے کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔قطر کے علاوہ ترکی اور متحدہ عرب امارات کی تکنیکی ٹیمیں آلات اورسازوسامان کی مرمت کے لیے سخت محنت کررہی ہیں اوربین الاقوامی پروازیں جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔انھوں نے عالمی برادری سے کابل میں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی اپیل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…