ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مصر،سات پاکستانیوں سمیت منشیات اسمگلنگ میںملوث 10افراد کو سزائے موت

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی بحر الاحمر فوجی عدالت نے منشیات اسمگلنگ مشہور مقدمے میں سات پاکستانیوں، ایک ایرانی اور دو مقامی ملزمان سمیت 10 افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق فوجی عدالت سے سزائے موت کے حق دار ٹھہرائے جانے والے ملزمان پر بحر احمر کے علاقائی سمندر کے ذریعے بھاری

مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف گذشتہ دو سال سے مقدمہ چل رہا تھا۔مصر کے محکمہ انسداد منشیات نے سکیورٹی اداروں کے اشتراک سے اپریل 2018 میں بیرون ملک سے ہیروئن کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ یہ منشیات مصر کے سفاجا شہر کے قریب سے پکڑی گئی تھی۔سکیورٹی اداروں کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ منشیات مافیا ایک ایرانی کارگو بحری جہاز کے ذریعے منشیات کی بھاری مقدار مصر لانیکی کوشش کر رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اس کی نگرانی شروع کر دی۔منشیات مصر پہنچائے جانے کے ساتھ ہی سکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان میں7 پاکستانی، ایک ایرانی اور دو مقامی مصری باشندے شامل ہیں۔مصری سکیورٹی فورسز نے جہاز کا گھیرائو کرکے اسے قبضے میں لے لیا اور اس میں لائی گئی مننشیات ضبط کرلی تھی۔ یہ منشیات جہاز کے اندر خفیہ طورپر رکھی گئی۔مجموعی طورپر اس منشیات کا وزن دو ٹن اور 147 کلوگرام تھا۔ اس میں خام ہیروئن کے 1900 پیکٹ اور 99 کلو آئس کے 99 پیکٹ قبضے میں لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ 5 ہزار ایرانی ریال، 3375 پاکستانی روپے، 171 امریکی ڈالر، چار موبائل فون اور دیگر اشیا شامل تھیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…