ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے ملک کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے موقع پرگرین ویزاکے عنوان سے ایک نئی ویزا اسکیم متعارف کرادی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یواے ای کے غیرملکی تجارت کے وزیرمملکت ثانی الزیودی نے بتایا کہ گرین ویزے کا حامل
شخص خود مکتفی ہوگا اور اس کے ویزے کو کمپنیوں سے منسلک نہیں کیا جائے گا۔وہ اب 18 سال کی بجائے 25 سال تک والدین اور اپنے بچوں کی کفالت کر سکتا ہے۔ثانی الزیودی کے بہ قول فری لانسروں کو خصوصی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ان کا مقصد تارک وطن ماہرین ، ریٹائرافراد اور مختلف شعبوں کے ماہرافراد کو یواے ای میں کام کے لیے راغب کرنا ہے۔