لندن(این این آئی)شمالی لندن کے ایک گودام میں کھڑی 174 نایاب گاڑیوں کی منفرد کلیکشن فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلیکشن میں 40 دہائی میں بنی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ بظاہر دھول مٹی میں اٹی یہ گاڑیاں، ونٹیج گاڑیوں کے شائقین کے لیے
بہت کشش رکھتی ہیں۔اِن گاڑیوں کی مجموعی مالیت کا اندازہ 10 لاکھ پائونڈ لگایا گیا ہے۔گاڑیوں کا یہ مجموعہ برطانیہ کے ایک مقامی بزنس مین کی ملکیت ہے جن کی شناخت نامعلوم ہے۔ تاہم ان کے ایک دوست 35 سالہ برطانوی شہری فریڈی فیسن نے اسے فروخت کے لئے پیش کیا ۔برطانوی شہری نے 40 کی دہائی میں بننے والی انوکھی گاڑیوں کی فروخت شروع کردی۔ شمالی لندن کے پارک میں وقت کے ساتھ بڑھنے والے اس متاثر کن مجموعے میں 25 ہزار پانڈ سے لے کر 100 پانڈ تک کی گاڑیاں شامل ہیں۔گاڑیوں کے اس مجموعے میں سب سے پرانی گاڑی 1952 کی ایم جی وائی بی ہے۔ گاڑیوں کی فروخت فریڈی فیسن نے اپنے ایک دوست کے لیے منعقد کروائی۔فریڈی نے گاڑیوں کی فروخت کی وجہ مقامی کونسل کی دخل اندازی بتائی۔مقامی کونسل نے گاڑیوں کے گودام کو فوری خالی کرنے کا حکم دیا جس کے باعث گاڑیاں فروخت کی جارہی ہیں۔