ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکی فوجی اڈوں میں21ہزار افغانوں کے حوالے سے یورپ کواندیشہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی ممالک امریکا سے اس بات کی یقین دہانی حاصل کرنے کے واسطے کوشاں ہیں کہ جن افغان پناہ گزینوں کو یورپ کی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں میں رکھا گیا ہے، انہیں امریکا منتقل کیا جائے گا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق جرمنی، اطالیہ اور

ہسپانیہ میں امریکی فوجی اڈوں میں 21300 افغانیوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ یورپ میں امریکی عسکری کمان کے ترجمان چک بریچرڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان میں 17 ہزار افغانی جرمنی میں، 2500 اطالیہ میں اور 1800 ہسپانیہ میں رکھے گئے ہیں۔بریچرڈ نے مذکورہ ویب سائٹ کو بتایا کہ افغان پناہ گزین محض چند روز یورپ میں امریکی ٹھکانوں میں رہیں گے اور اس کے بعد امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ البتہ ویب سائٹ نے امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس کے بیان کا حوالہ دیا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق یورپی یونین کی قیادت پناہ گزینوں کے کسی نئے بحران سے گریز کرنا چاہتی ہے۔ سال 2015 میں 13 لاکھ افراد شام میں جاری جنگ کے نتیجے میں پناہ کے واسطے یورپی سرزمین پہنچ گئے تھے۔ایلفا جانسن نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر افغانوں کے نمودار ہونے کے انتظار کے بجائے افغانوں کی دوبارہ آباد کاری کے حوالے سے پیشگی اقدامات کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…