ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ترکی میں اخوان کے چینلوں کو چور پڑگئے،ساڑھے تین لاکھ ڈالر کا سرقہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ ّ(این این آئی )ترکی سے نشریات پیش کرنے والے اخوان چینل کو چور پڑگئے۔ چور اگست کے مہینے میں براڈکاسٹروں اور سیٹلائٹ ورکرز کی تنخواہوں میں ساڑھے تین لاکھ ڈالر لے اڑے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک پولیس کی تحقیقات کے مطابق پتہ چلا کہ چوروں نے

اگست کے مہینے کی ملازمین کی تنخواہیں چوری کیں۔ یہ تنخواہیں اتوار کو تقسیم ہونے والی تھیں۔ترک پولیس نے خفیہ کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ چوروں نے کارروائی سے قبل کیمرے بند کردیے تھے۔ جس سے ظاہرہوتا ہے کہ چور چینل کے ملازمین سے ہیں۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس حادثے کے مرتکب سیٹلائٹ چینل میں کام کرنے والے دو ملازمین شام سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق اخوان سے ہے اور وہ الیکٹریشن اور بوفے ورکر ہیں۔ پوچھ گچھ کیدوران انہوں نے پولیس کے سامنے رقم چوری کرنے کا اعتراف کیا پولیس کو بتایا کہ انہوں نے رقم کہاں چھپا رکھی ہے۔اخوان کے ایک دوسرے چینل وطن کو جو استنبول سے نشریات کرتا ہے کو بھی دو سال قبل چوری اور غبن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چینل کے ڈائریکٹر علی سعد طحہ اللبان اور اس کے ساتھ دیگرملازمین پر اس چوری کا الزام عاید کیا گیا۔ تاہم جماعت کی سینیر قیادت نے اس معاملے کودبا دیاتھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…