ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کابل میں طالبان کی افغان خواتین کی احتجاجی ریلی پرہوائی فائرنگ

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے لیکن طالبان نے انھیں اچانک ہوائی فائرنگ کرکے منتشرکردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں خواتین نے طالبان کی نئی حکومت میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے پرامن طریقے سے

مارچ کاآغاز کیا ۔انھوں نے وزارت دفاع کے باہر ان افغان فوجیوں کے اعزازمیں پھولوں کی چادر چڑھائی جو گذشتہ مہینوں میں طالبان سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے بعد مارچ کی شرکا خواتین صدارتی محل کی جانب بڑھنے لگیں۔مظاہرے میں زیادہ نوجوان افغان خواتین اور جامعات کی طالبات شریک تھیں،جب صدارتی محل کے باہرخواتین نعرے بازی کرنے لگیں تو طالبان کے متعدد اہلکار ان کے پاس آگئے اور ان سے ان کے مطالبات کے بارے میں دریافت کرنے لگے۔مظاہرے میں شریک 24 سالہ طالبہ سودابہ کبیری نے انھیں بتایا کہ پیغمبرِاسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو تمام حقوق دیے ہیں اور وہ اپنے یہی حقوق چاہتی ہیں۔جب مظاہرے میں شریک خواتین صدارتی محل پہنچیں تو طالبان کے درجن بھرخصوصی دستوں نے ہجوم میں گھس کرہوائی فائرنگ شروع کردی،اس پرخواتین نے ادھر ادھربھاگ شروع کردیا اور یوں مظاہرے کی شرکا خواتین منتشرہوگئیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…