ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکی چلے گئے، کتے چھوڑ گئے، افغان عوام میں سخت غصہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )افغانستان سے امریکی فوج کی مکمل واپسی کی اطلاعات کے ساتھ ہی میڈیا پر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تربیت یافتہ کتوں کی موجودگی کے بعد امریکیوں میں اپنی فوج کے خلاف سخت برہمی پائی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل

ہوائی اڈے پرامریکی فوج کے کتوں کی موجودگی کی اطلاعات اور تصاویر سامنے آنے کے بعد امریکی سخت مشتعل ہیں اور وہ فوج پر کتوں کو ایئرپورٹ کے گوداموں میں پیچھے چھوڑنے اور طالبان کے کنٹرول میں دینے پر سخت غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ حیوانات کے لیے کام کرنے والے اداروں نے امریکی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی فوج نے اپنے تربیت یافتہ کام کرنے والے کتوں کو چھوڑ دیا ہے۔ امریکی جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم نے کتوں کو طالبان کے لیے چھوڑنے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارے جانے کے خطرے سے دوچار کرنے کی مذمت کی ہے۔امریکن ہیومن کے صدر اور سی ای او رابن آرگانزیرٹنے کہا کہ یہ بہادرکتے ہمارے فوج کے لیے کام کرتے تھے۔وہ کس طرح خطرناک ماحول اور جان بچانے والے کام کرتے ہیں۔ وہ بہتر انجام کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں تکلیف ہوتی ہے کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں اور ان بہادر کتوں کو دیکھیں جنہوں نے بہادری سے ہمارے ملک کی خدمت کی ہے کیونکہ وہ مارے گئے یا مر رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…