پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کا افغان ایئر فیلڈ پر مکمل کنٹرول ہے ،انخلا کے عمل کو روکنے کیلئے کوئی بہانہ نہیں چلے گا، ذبیح اللہ مجاہد

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن ) طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔ غیر ملکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میںطالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اپنا مقصد پورا ہونے کے بعد ہی ہمارا منظر عام پر آنے کا ارادہ تھا اور امریکہ کی نااہلی اس بات سے ثابت ہے کہ اس سے ایک ائرپورٹ نہیں سنبھالا جا رہا تو وہ پورے افغانستان کو کیسے سنبھال سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا افغان ایئر فیلڈ پر مکمل کنٹرول ہے تاہم انخلا کے عمل کو روکنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اتحادیوں کے مقابلے میں امریکہ نے افغانستان میں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی سے سکیورٹی صورتحال سنبھالی نہیں گئی اور وہ کابل چھوڑ گئے۔ طالبان اشرف غنی سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے تاکہ اس مسئلے کا حل نکل سکے۔طالبان ترجمان نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان کو بتایا گیا ہے ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں ہے اور حکومت بنانے کی مشاورت آخری مراحل میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…