کابل(این این آئی)طالبان نے سو ممالک کے گروپ کو یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ غیر ملکیوں اور ان افغانوں کو جن کے پاس سفری دستاویزات ہیں کو امریکی انخلا کے بعد بھی بلا روک ٹوک سفر کی اجازت دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سو ممالک پر مشتمل ممالک کے گروپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں طالبان کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی کہ تمام غیر ملکیوں اور ان افغانوں کو جن کے پاس ہمارے ممالک کی سفری دستاویزات ہوں گی کو بلا روک ٹوک باہر سفر کی اجازت دی جائے گی۔مذکورہ گروپ میں امریکا، جرمنی، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔بیان میں، جس پر نیٹو اور یورپی یونین کے بھی دستخط ہیں، کہا گیا کہ ہم اپنے شہریوں، رہائشیوں، ملازمین، ہمارے ساتھ کام کرنے والے اور ان افغان کو جن کو خطرات کا سامنا ہے کی بلا روک ٹوک افغانستان سے باہر سفر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔گروپ کا کہنا تھا کہ وہ متعین افغانوں کو سفری دستاویزات جاری کرتا رہے گا۔خیال رہے بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں چین اور روس شامل نہیں۔
سفری دستاویزات رکھنے والے غیرملکیوں، افغان شہری کوبیرون ملک سفرکی اجازت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں















































