ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ) امریکا نے افغانستان میں داعش کے خلاف ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش، خراسان کے خلاف ڈرون حملے جاری رہیں گے،

گزشتہ رات داعش کے خلاف کارروائی آخری نہیں تھی۔امریکی صدر نے کہا کہ کابل میں گھنانے حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری رکھیں گے، جب بھی کوئی ہمارے فوجیوں پر حملے کی کوشش کرے گا ہم جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے، میرے کمانڈرز نے آگاہ کیا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملے کا امکان ہے۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ خوفناک صورتحال کے باوجود شہریوں کے انخلا کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، کل ہم نے مزید 6 ہزار 800 افراد کو نکالا جس میں سیکڑوں امریکی شامل تھے۔واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے آج پھر کابل ایئر پورٹ کے قریب شدید فائرنگ کی خبر دی ہے، فائرنگ اور شیلنگ سے کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازے کے قریب افراتفری پھیل گئی۔یاد رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے، امریکا نے خود کش دھماکوں کے رد عمل میں افغانستان میں ایک ڈرون حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ننگرہار میں حملے میں داعش خراسان کا ایک رکن مارا گیا، ہلاک داعش رکن امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…