ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی فرق نظر نہیں آتا،ایرانی سپریم لیڈر

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ان کے ملک سے مطالبات ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات کے مماثل ہی ہیں اور اس طرح تہران کو ان دونوں میں کوئی فرق نظرنہیں آتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے

صدر ابراہیم رئیسی اور ان کی کابینہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ سابق انتظامیہ سے چنداں مختلف نہیں ،ان کے مطالبات (سابق صدر ڈونالڈ)ٹرمپ کے مطالبات جیسے ہی ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔خامنہ ای نے بائیڈن انتظامیہ کا موازنہ ایکچالاک لومڑیسے کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کی خارجہ پالیسی کے پس پردہ ایک شکاری بھیڑیا کارفرماہے جو بعض اوقات ایک چالاک لومڑی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔خامنہ ای نے نئے صدرابراہیم رئیسی کی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران کے اقتصادی مسائل کے حل کو پابندیوں سے نجات سے مشروط نہ کریں بلکہ معاشی مسائل کے حل کے منصوبے اس مفروضے کے ساتھ وضع کیے جائیں کہ ملک پربدستور پابندیاں عاید ہیں،ایرانی سپریم لیڈرنے اپنی تقریر میں امریکا کو افغانستان میں جاری صورت حال کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ ایران افغان عوام کی حمایت کرتا ہے۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ کابل میں کسی بھی نئی حکومت کے ساتھ ایران کے تعلقات باہمی تعامل پر مبنی ہوں گے۔حکومتوں کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی نوعیت کا انحصار ان کی ہمارے ساتھ تعلق داری کی نوعیت پرہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…