ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کابل سے ملکی اور غیرملکی باشندوں کے انخلا میں غیر معمولی تیزی

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل میں غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر

امریکی ایئرفورس سمیت مختلف ممالک کی ایئر فورسز اور دیگر 106 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا، جن میں 98 پروازیں مختلف ملکوں کی ایئرفورسز کی تھیں۔کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کے بورڈ کے مطابق ہوائی اڈے کے رن وے خاص طور پر رات کے وقت انتہائی مصروف رہے۔ افغانستان کے مقامی وقت 22 اگست کی رات 10 بجے سے لے کر 23 اگست کی رات 10 بجے تک کابل ایئر پورٹ پر 55 طیاروں کی لینڈنگ ہوئی جبکہ ان میں 52 نے ٹیک آف کیا۔امریکی ایئر فورس کے سب سے زیادہ 67 طیاروں کی آمد اور روانگی ہوئی ہے۔ رائل ایئر فورس کی 10 لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئے، ترکش ایئر فورس کے 3، اسپین ایئر فورس کی دو، رائل نیوزی لینڈ ایئر فورس کی 2، رائل آسٹریلین ایئر فورس کی 4 لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گلوبل ایکس کی 6 پروازوں کی آمد و روانگی ریکارڈ کی گئی۔ افغانستان کی کمرشل ایئر لائن کم ایئر کی بھی 3 لینڈنگ اور ایک ٹیک آف ہوا۔ کال سائن کے بغیر 4 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔ جارجیا سے بھی 4 کارگو طیاروں کی آمد اور روانگی مانیٹر کی گئی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…