ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ماں کا دودھ نومولود کو خون کی بیماریوں سے بچانے کیلئے مفید

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ماں کے دودھ میں موجود قدرتی شکر نومولود کو مختلف امراض سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔وینڈر بلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ

نومولود میں خون کے انفیکشنز، دماغی ورم اور دیگر کا باعث بننے والے بیکٹریا جی بی ایس سے بچانے کے لیے عموما اینٹی بائیوٹیکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔مگر ماں کے دودھ میں ایسے قدرتی شوگر مالیکولز ایچ ایم اوز ہوتے ہیں جو انسانی خلیات اور ٹشوز میں جی بی ایس سے ہونے والی بیماری کی روک تھام کرتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ ہماری لیبارٹری پہلے ثابت کرچکی ہے کہ ماں کے دودھ میں موجود ایچ ایم اوز جی بی ایس کے خلاف بیکٹریا کش اور اینٹی بائیو فلم سرگرمی کو متحرک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم لیبارٹری سے باہر حقیقی دنیا میں جانچ پڑتال کرنا چاہتے تھے کہ ایچ ایم اوز کس حد تک خلیات اور ٹشوز میں بیماریوں کی روک تھام کرسکتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ یہ شوگر مالیکولز بیکٹریا کی نشوونما کو مکمل طور پر روک دیتے ہیں اور پھر چوہوں میں اس کی جانچ پڑتال کی گئی۔انہوں نے ایچ ایم اوز کی مدد سے حاملہ چوہوں کی تولیدی نالی سے جی پی ایس انفیکشن کی روک تھام کی جانچ پڑتال کی۔اہوں نے ایچ ایم او کی مدد سے جی بی ایس انفیکشن کی سطح میں نمایاں کمی کو دریافت کیا۔حاملہ خواتین اگر جی بی ایس سے متاثر ہوں تو ان کو بچے کی پیدائش کے موقع پر اینٹی بائیوٹیکس کا استعمال کرایا جاتا ہے تاکہ بچے میں بیماریوں کی روک تھام کی جاسکے۔محققین نے دریافت کیا کہ ماں کے دودھ سے نومولود کو اس بیکٹریا سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں یہ قدرتی شوگر مالیکولزاینٹی بائیوٹیکس کا متبادل ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ اینٹی بائیوٹیکس کی افادیت وقت کے ساتھ کم ہوتی جارہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…