بیجنگ (این این آئی )چینی سفارت خانے نے کہاہے کہ افغانستان میں چینی باشندے اسلامی رسم و رواج کی سختی سے پابندی کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کردیں۔چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی باشندے کابل ایئرپورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ کے اردگرد سیکیورٹی صورت حال کے سبب امریکی سفارتخانے نے بھی امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، صرف امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات پر کابل ایئرپورٹ کا رخ کریں۔امریکی سفارتخانے نے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں، کابل ایئرپورٹ کے گیٹس کے باہر ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں۔