ابو ظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات میں حکام نے طالب علموں کے گولڈن ویزا اسٹیٹس کے بارے میں جاننے کے لیے ویب ٹول متعارف کروا دیا۔
اماراتی ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی ریزیڈنٹس آفس نے امارات میں ہائی سکول طلبا کے والدین کے لیے نیا ویب ٹول شروع کردیا جس سے انہیں اس امر کی تصدیق ہو پائے گی کہ ان کا بچہ اسٹوڈنٹ گولڈن ویزا کے لیے منتخب ہوگیا ہے۔اے ڈی آر او کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس نئی ویب سائٹ کا اجرا، امارات اسکولز اسٹیبلشمنٹ، ای ایس ای کے اس اعلان کے پس منظر میں ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ کہ ملک میں غیر معمولی صلاحیت کے حامل 2 ہزار 36 طلبا جن میں 950 ابوظہبی کے ہیں، نے گولڈن ویزا کے لیے اہلیت ثابت کردی ہے۔ای ایس ای کے مطابق ملک کی وزارت تعلیم کے نصاب کے فائنل امتحان میں 95 فیصد یا اس سے زائد شرح سے نمبر لینے والے طلبا اسٹوڈنٹ گولڈن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اسی طرح اے ڈی آر او نے قابل رسائی و آسان ویب ٹول ترتیب دیا ہے تاکہ بچوں کے والدین کو معلومات تک رہنمائی کے دوران ان کے خاندانوں کی پرائیویسی بھی رہے۔