ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ترکش ایئر لائن کی پرواز کو کابل میں لینڈنگ کیلئے فضا میں40منٹ انتظار کرنا پڑا

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے کابل پہنچنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کیلئے فضا میں ہی 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرواز ٹی کے 706 مقامی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی، حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کابل پر لینڈنگ کی فوری اجازت نہ ملنے پر بوئنگ 777 طیارہ کابل کے مغرب میں 40 منٹ تک فضا میں چکر کاٹتا رہا۔بعد ازاں ائیرپورٹ حکام کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر ترکش ہوائی جہاز نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 45 منٹ پر لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل پروازوں کیلئے آپریشن گزشتہ رات سے ہی بند تھا۔گزشتہ رات امریکی ایئر فورس کے طیارے ہی کابل میں لینڈنگ اور ٹیک آف کرتے رہے ہیں، رائل ایئر فورس کا ایک طیارہ بھی اپنے شہریوں کو لینے کابل پہنچا ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…