کابل(این این آئی)افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور طالبان کے کنٹرول سنبھالنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوزف بائیڈن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس بدنامی پر بائیڈن استعفی دے دیں۔دوسری جانب افغانستان کی موجودہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بننا چاہیے۔