ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے عازمین عمرہ کی آمد شروع ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر گذشتہ ڈیڑھ سال سے

عارضی طورپر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد روک دی تھی۔عمرہ کے مناسک کی بحالی کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی مشروط آمد کی اجازت دی ہے۔ حکومت نے عمرہ زائرین کی صحت اورسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صحت کے متعلق تمام ضروری احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک متعدد ممالک سے فضائی راستوں سے معتمرین سعودی عرب میں داخل ہو رہے ہیں۔حکومت نے عمرہ کی زیارت کے لیے بہ تدریج درخواستیں موصول کرنا شروع کی ہیں۔ پہلے مرحلے میں مملکت کے اندر سے عمرہ زائرین کی عمرہ کی سعادت کی اجازت دی گئی۔ دوسرے مرحلے میں وزارت حج نے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ کیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے صحت کے ایس اوپیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت وسلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور معتمرین کی صحت کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی دو خوراکیں لگوانے والے غیرملکی عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہے۔ بعض ممالک کے باشندوں کو مملکت میں آنے کیبعد قرنطینہ کے عمل سے بھی گذرنا پڑے گا۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…