ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کو بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کرنا چاہیے،برطانوی وزیراعظم

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو طالبان کو بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کرنا چاہیے، جب کہ یہ بات واضح ہے کہ بہت جلد افغانستان میں نئی انتظامیہ وجود میں آنے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک اپنے طور پر طالبان کو تسلیم کرے،اس ضمن میں برطانوی وزیر اعظم نے مغربی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام اقوام متحدہ یا نیٹو جیسے کسی ادارے کے طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک جیسی سوچ رکھنے والے ممالک اس معاملے پر ایک جیسا موقف اختیار کریں، تاکہ ہم افغانستان کو خونریزی اور دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روک سکیں۔جانسن نے کہا کہ برطانوی سفیر ایئرپورٹ پر موجود ہیں، جہاں وہ مستعدی کے ساتھ ویزا درخواستوں کے عمل کو نمٹا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برطانوی سفارت خانے کا زیادہ تر عملہ پہلے ہی ملک واپس آ چکا ہے۔کابینہ کے اجلاس کے دوران، جانسن نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کی اولین ترجیح یہ ہے کہ اپنے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنایا جائے، ساتھ ہی ان افغان باشندوں کو ویزا جاری کیا جائے جنہوں نے دو عشروں تک ہماری افواج کا ساتھ دیا تھا،اور یہ کام آئندہ چند دنوں کے اندر جتنا جلد ہو سکے کیا جائے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…