ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

الجزائر کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کے دوران25فوجی جاں بحق

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجیریا(این این آئی)افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اعلان کیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے شروع کردہ ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 25 فوجی جوانوں کی موت ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن میں آگ سے متاثرہ علاقوںمیں 100 سے زائد شہری شامل ہیں۔صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں اور فوت ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔الجزائر میں فائر فائٹرز نے اس بات کی تصدیق کی کہ مقامات پر 25 آگ لگی ہوئی ہے۔ آتش زدگی کا شکار 10 مقامات مختلف میونسپلٹیوں میں ہوا ہے۔فائر بریگیڈ نے انکشاف کیا کہ متاثرہ میونسپلٹیوں میں ایت تودرت ، اقبیل ، آیت یحیی ، ابی یوسف ، زراع المیزان ، ایجر ، ایفیعا اورایفلیسن شامل ہیں۔اس کے علاوہ شہری دفاع کے ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا کہ تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل اب بھی جاری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کے قریب کچھ آگ بھڑک اٹھی جس نے رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔ فائر فائٹنگ ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر ابھی بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ آگ دارالحکومت سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریاست تزی اوزو میں آبادی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…