ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

غلاف کعبہ کو واپس لٹکانے اور اسے شاذروان سے باندھنے کا عمل مکمل

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے غلاف کعبہ شریف کی نمائندہ ایجنسی نے حج کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت سطح زمین سے اٹھائے گئے

غلاف کعبہ کوواپس اپنی اصل حالت میں پھیلا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غلاف کعبہ کو شاذروان کے ساتھ بھی باندھ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شاذروان خانہ کعبہ شریف کے اطراف میں کعبہ کی بنیادوں کے ساتھ بنائی ایک حلقہ نما دیوار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کو واپس نیچے تک لٹکانے اور شاذروان کے ساتھ باندھنے کا عمل صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔اس موقع پرغلاف کعبہ کمپلیکس کے سیکرٹری اور مسجد حرام میں معیار اور پلاننگ کے مشیر عبدالحمید بن سعید المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کو اس کے مقام تک واپس لانے کا کام پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی ٹیم کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ حج سیزن 1442ھ کے دوران غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا تھا تاکہ حج کے موقعے پر غلاف کو کسی قسم کی آلائش سے محفوظ رکھا جاسکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…