ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

امارات کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے پرفضائی میزبان کا برج الخلیفہ کی چوٹی پرجشن

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی )کرونا کیسز کی وجہ سے برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا تاہم برطانیہ نے امارات کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا جس پر اماراتی فضائی عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہاں تک کہ امارات کی ایک فضائی میزبان نے

دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی چوٹی پر چڑھ کر اس خوشی کا جشن منایا۔ اس نے برج الخلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہو کرچند سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی بنائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برج الخلیفہ کی چوٹی پرچڑھنے والی خاتون میزبان نے فضائی سفر کے دوران استعمال ہونے والا مخصوص لباس پہن رکھا تھا۔برطانیہ کی سفری پابندیوں میں تبدیلی اور متحدہ عرب امارات کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورنج میں منتقل کرنے کے فیصلے کے جشن کے موقع پر اس اشتہار کی تصویر کشی کی گئی۔ایمریٹس ایئرلائنز کی جانب سے شائع کردہ ویڈیو کلپ نے اشتہار کی تیاری اور فلم بندی کے مناظر دکھائے گئے اور اشتہار کی ہیروئن پردے کے پیچھے دکھائی۔ اس نے کہا کہ خوش آمدید ماں! میں دنیا کی چوٹی پر ہوں۔ایمریٹس ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ اشتہار کو پس منظر میں سبز اسکرین کے بغیر فلمایا گیا ہے۔ فضائی میزبان کے برج الخلیفہ کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے پہلے محتاط منصوبہ بندی ، تربیت اور سخت حفاظتی پروٹوکول وضع کیا گیا۔اس نے وضاحت کی کہ فلم بندی کا آغاز طلوع آفتاب سے ہوا اور ٹیم کے اراکین بشمول فضائی میزبان کے 828 میٹر بلند برج خلیفہ کی 160 ویں منزل سے اوپر چڑھنا شروع ہوئے۔ انہیں چوٹی تک پہنچنے میں ایک گھنٹہ 15 منٹ لگے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…