ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 12سے 18سال کی عمر کے افراد کو عمرہ کی مشروط اجازت

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اندرون ملک سے 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ کی ادائی اور روضہ روسول پر حاضری کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے افراد صرف اسی صورت میں عمرہ کرسکتے ہیں بہ شرطیکہ انہوں نے کرونا کی پہلی دو خوراکیں لگوا لی ہوں۔ دو خوراکیں لگوانے والے اس عمر کے 13 ہزار افراد کو عمرہ کی ادائی کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ عمرہ کے اجازت نامے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ عمرہ زائرین کے لیے وبا کے دنوں میں اختیار کیے گئے صحت کے پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔سعودی وزارت حج کو عمرہ سیزن برائے سال 1443ھ کے دوران سعودی عرب کے دوسرے اداروں کا بھی تعاون حاصل ہے تاکہ عمرہ زائرین کی صحت وسلامتی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…