ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

طالبان نے افغانستان کے مزیدتین صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )طالبان نے افغانستان کے مزید تین صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرلیا۔قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں،جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے

، ادھر افغان حکان نے کہا ہے کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے،دوسری جانب افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر نے کہاہے کہ اافغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں۔اس سے پہلے طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان اور صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کیا گیا۔جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، شمالی افغانستان طویل عرصے سے طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔افغان حکام کا کہناتھا کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے جب کہ ہرات اورل شکر گاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے،ادھر افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…