جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

ایران کو اپنی معاندانہ سرگرمیوں کی قیمت چکانا ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران خطے کے استحکام کے لیے واضح خطرہ ہے۔ ایران کو اس کی معاندانہ سرگرمیوں قیمت ادا کرنا ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ہفتہ وار اجلاس کے آغاز میں بینیٹ نے امریکی فوج

میںسینٹ کام کی قیادت کے ذریعے امریکا کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کرنے کا خیر مقدم کیا جس میں مرسر اسٹریٹ پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے قطعی ثبوت اورتفصیلات شامل تھیں۔ اس جہاز کو 29 جولائی کو بحیرہ عرب میں جہاز حملے کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران وہ ملک ہے جس نے اس بحری دہشت گردی کی کارروائی کا ارتکاب کیا۔ وہ اب بھی انتہائی بزدلی سے اس سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔بینیٹ نے جی 7 ممالک کی جانب سے اس حملے کی مذمت اور ایران کے ملوث ہونے کے حوالے سے جاری کردہ بیان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب امتحان صرف بیانات کے ذریعے نہیں بلکہ عمل سے ہوگا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایران میں کچھ دن پہلے ایک نیا صدر ابراہیم رئیسی نامزد کیا گیا تھا جو تہران کا جلاد کہلاتا ہے۔ اسے ایک بہت ہی بری اور انتہا پسند شخصیت سمجھا جاتا ہے۔بینیٹ نے مزید کہا کہ ہم مشرق وسطی کے تمام علاقوں ، سمندری ، فضائی اور خشکی میں ایرانی جارحانہ طرز عمل میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں ایران نے ایک شہری طیارے کو مار گرانے میں پہل کی اور ایک شہری جہاز پر حملہ کیا جس میں عام شہری ہلاک ہوئے۔ ایرانی حکومت بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں پر بھی دہشت گردی کرتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران خطے کے استحکام اور بین الاقوامی امن کے لیے واضح خطرہ ہے ، اور دنیا اسے قبول نہیں کر سکتی۔ ایرانیوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ قیمت ادا کیے بغیر اور اس طرح عمل جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا ار ایران کو معاندانہ سرگرمیوں کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…