ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکاکے میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے بعد پینٹاگون میں لاک ڈائون

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوجی مرکز پینٹاگون میں میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد لاک ڈائون نافذ کردیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکا میں پینٹاگون کے داخلی راستے پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے بعد امریکی فوجی ہیڈکوارٹرز میں لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔آرلنگٹن کانٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہیں لیکن فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ کیا وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پینٹاگون ٹرانزٹ سینٹر سے متصل میٹرو بس اسٹیشن میں پیش آیا۔واقعے سے متعلق مزید بتایاگیا کہ اسٹیشن پینٹاگون سے چند قدم کے فاصلے پر ہے، جو ورجینیا کی آرلنگٹن کائونٹی میں واقع ہے جہاں واشنگٹن ڈی سی سیدریائے پوٹومیک بہتا ہے۔ جائے وقوع کے قریب موجود ان کے نمائندے نے متعدد فائر کی آواز سنی، جس کے بعد وقفہ آیا اور پھر مزید ایک فائر ہوا۔ایک اور نمائندے نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے شوٹر کہتے سنا جاسکتا تھا۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی سرگرمی کے باعث لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔پولیس کی تفتیش کے باعث میٹرو کو بھی پینٹاگون سے نہ گزرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…