جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد حرام میں 10اگست سے معتمرین کے استقبال کی تیاریاں جاری

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)مسجد حرام میں 10 اگست سے بیرون ملک کے معتمرین کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کرونا وائرس سے بچا کے لیے مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں سینی ٹائزیشن، تطہیر اور خوشبو سے معطر کرنے کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تقریبا 4 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان دن میں 10 مرتبہ مختلف نوعیت کے سینی ٹائزرز اور خوشوبو دار مواد کے ذریعے مسجد حرام، اس کے صحن اور ملحقہ علاقوں کی صفائی انجام دے رہے ہیں۔ اس کام میں روزانہ 60 ہزار لیٹر کے قریب ماحول دوست مواد اور 1200 لیٹر خوشبو کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اس عمل میں 470 کے قریب مشینیں اور آلات استعمال ہو رہے ہیں۔حرم شریف کی انتظامیہ نے بیت اللہ آنے والوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کو بھی بڑھا دیا ۔ ان اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے واسطے زمینی ٹیمیں چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں۔ نماز سے پہلے اور اس کے بعد تمام اہم مقامات اور وضو خانوں کی سینی ٹائزیشن کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹائزیشن کے عمل کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے 550 سے زیادہ مشینیں اور آلات کو کام میں لایا جا رہا ہے۔ان کے علاوہ مسجد حرام کے تمام گوشوں میں سینسر سے کام کرنے والی 500 ڈشیں رکھی گئی ہیں۔ ان کے ذریعے روزانہ 20 ہزار لیٹر سے زیادہ ماحول دوست سینی ٹائزر مواد بیت اللہ کی خدمت کے واسطے استعمال ہو رہا ہے۔ اسی طرح 11 روبوٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ روبوٹس مصنوعی ذہانت کی خصوصیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔مسجد حرام کی انتظامیہ نے “آپ کی رہ نمائی آپ کی اپنی زبان میں” پروگرام کے تحت ترجمے میں شامل زبانوں کی تعداد 10 کر دی ہے۔ ان کا مقصد حرم مکی میں آنے دنیا بھر کے معتمرین کو سوالات کے جوابات دینا اور ان کے شرعی استفسارات کا براہ راست جواب دینا ہے۔دیگر اہم خدمات میں مسجد حرام کے صحنوں میں پانی کے چھڑکائو والے پنکھوں کا نظام مزید فعال بنایا گیا ہے۔ انتظامیہ کے نگران اعلی کے سکریٹری محمد الجابری نے واضح کیا کہ مذکورہ پنکھوں کی مدد سے مسجد حرام کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ مسجد کے صحنوں میں ان پنکھوں کی مجموعی تعداد 250 ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…