جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

49ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے ای ویزا کی درخواست دینے کی اجازت

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے غیرملکی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں اورسیاحتی ویزے کے حامل غیرملکیوں کو کئی ماہ کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔لیکن مکمل ویکسین لگوانے والے غیرملکی

مسافروں ہی کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔تمام مسافروں کو مملکت میں آمد کے بعد کووِڈ19 کا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اورانھوں نے یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کروایا ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت 49 ممالک کے شہری اب سیاحتی ویزے کے حصول کے لیے اسپرٹ آف سعودی(سعودی روح)کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیںجن ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے سیاحتی ویزے کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے،ان میں امریکا،کینیڈا،انڈورا،آسٹریا، بیلجیئم،بلغاریہ،کروشیا،قبرص،جمہوریہ چیک، ڈنمارک،ایسٹونیا،فرانس،یونان، ہالینڈ،ہنگری،آئس لینڈ،آئرلینڈ،اٹلی،پولینڈ،لٹویا،فن لینڈ،جرمنی، لیخٹنسٹین،لیتھوانیا،لکسمبرگ،مالٹا،موناکو،مونٹینگرو ،ناروے،روس،پرتگال،سان میرینو،رومانیہ،یوکرین،سلواکیہ،سلوینیا،اسپین،سوئٹزرلینڈ،سویڈن،برونائی،چین بہ شمول ہانگ کانگ ،جاپان،آسٹریلیا اور اوشیانا،نیوزی لینڈ،ملائشیا،سنگاپور، جنوبی کوریا،قزاقستان اوربرطانیہ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…