ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل نے ایران کے جوہری راز چوری کیے، حسن روحانی کا انکشاف

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)سبکدوش ہونے والے ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری راز اور اہم معلومات چوری کی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی نے تہران میں اپنے آخری حکومتی خطاب میں کہا کہ اسرائیلیوں نے ایران کے

حساس راز چھین لیے اور انہیں ٹرمپ کے حوالے کر دیا۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق راز حاصل کرنے کے بعد ایران کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم کردیا۔سابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مئی 2018 میں ایرانی جوہری ذخیرہ چوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ایرانی جوہری راز چوری کرنے کا آپریشن کامیاب رہا۔ موساد نے نصف ٹن سے زائد دستاویزات چوری کیں جن میں 183 سی ڈیز پر 55 ہزار دستاویزات تھیں۔ انہیں ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب ایک گودام سے “عماد” نامی پروجیکٹ سے چوری کیا گیا۔تین سال قبل جب نیتن یاھو نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کا دعوی کیا تو ایران نے اسے یکسر مسترد کردیا تھا۔ اس وقت میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ جوہری دستاویزات کو تہران کے قریب ترکوز آباد سے دو ٹرکوں کے ذریعے پڑوسی ملک جمہوریہ آذربائیجان لایا گیا، تاہم باکو جس کے تل ابیب کے ساتھ اچھے تعلقات استوارہیں نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی تردید کی تھی۔دستاویزات کی چوری کا اعلان پر شروع میں ایرانی حکومتی عہدیداروں مسترد کردیا۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی وزیر اعظم کو جھوٹااور اس عمل کو بچکانہ ، مضحکہ خیز قرا ردیا تھا۔پہلی بار ایرانی گارڈین کونسل کے محسن رضائی نے 14 اپریل 2021 کو اسرائیل کی طرف سے جوہری دستاویزات کی چوری کا اعتراف کیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…