وہ ملک جہاں غربت کے باعث مسلمان مرغیوں کی قربانی دینے پر مجبور ہوگئے

21  جولائی  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحی پر مسلمان بکرے، دنبے، گائے اور اونٹ وغیرہ قربان کرتے ہیں لیکن یمن کے طویل جنگ سے متاثرہ مفلوک الحال شہری اس سال عید الاضحی پر مرغیوں کی قربانی دینے پر

مجبور ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یمن کا شہر تعیز طویل عرصے سے حوثی باغیوں کے محاصرے میں ہے۔ شہر کے رہائشی فضل الصبی کا کہنا ہے کہ وہ عید الاضحی کے روز ذبح کرنے کے لیے دو مرغیاں خرید کر لایا ہے۔فضل الصبی 6بچوں کا باپ ہے اور ایک مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی روزانہ کی آمدنی محض 2ڈالر (تقریباً 300روپے) ہے۔ فضل کا کہنا ہے کہ اس سال بڑے جانور کی قربانی ہماری استطاعت سے باہر ہو چکی ہے۔ یمن میں شہریوں کی اکثریت کا یہی عالم ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کی صورتحال کو دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا جا چکا ہے، جہاں لوگ فاقوں مر رہے ہیں۔ تعز 2014ءسے شروع ہونے والی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور تبھی سے محاصرے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…