ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی افغانستان میں ڈبل گیم بے نقاب،بھاری مقدار میں اسلحہ افغانستان پہنچا دیا

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن ) افغانستان میں بھارت کی جانب سے کھیلی جانے والی ڈبل گیم بے نقاب ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں بھارتی ڈبل گیم بے نقاب ہوئی ہے جہاں ایک طرف تو طالبان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں اور دوسری طرف ان کیخلاف استعمال کیلئے افغان فوج کو اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے

کہ سفارتی عملے کے انخلا کے نام پر2 بھارتی سی17 طیاروں کی افغانستان آمد ہوئی، یہ طیارے بظاہر تو عملے کو لینے آئے لیکن درحقیقت یہ اسلحے سے بھرے ہوئے تھے اور مذکورہ بھارتی طیارے افغانستان میں اسلحے کی بڑی کھیپ اتار کر آئے۔علاوہ ازیں افغانستان کے صوبہ قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند کردیا گیا، قندھار میں بھارتی قونصل خانہ عارضی طور پر بند کیا گیا اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا گیا اور بھارتی ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے قونصل خانے کے تقریباً 50 ارکان کو نئی دہلی پہنچا دیا گیا، اس ضمن میں بھارتی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کے بگڑتے حالات پر نظر ہے، یہ اقدام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لیا گیا، ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ بھارتی عملہ محفوظ ہو، ہم نے شہر میں لڑائی کے خطرے کو محسوس کیا جو ان کو مشکل صورتحال سے دو چار کر سکتا تھا۔ دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہونے کے بعد اب طالبان کس سے اور کیوں جنگ کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صوبے خوست میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مطالبہ کیا کہ طالبان کو افغان تنازع کو امریکا سے فروری

2021 کو دوحہ میں کیے گئے امن معاہدے کے تحت حل کرنا چاہیئے۔ صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ افغان حکومت کے علاوہ کوئی بھی طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کر سکتا اور اس کے لیے بہترین پلیٹ فارم بین الافغان مذاکرات ہے جس میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔افغان صدر نے طالبان قیادت سے سوال کیا کہ ملک سے غیر ملکی افواج کے چلے جانے کے بعد اب کس سے اور کیوں جنگ کی جا رہی ہے؟ ہم سب کو شام، عراق اور

لبنان کا حشر یاد رکھنا چاہیئے اور اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ صدر اشرف غنی نے افتتاح کے بعد متحدہ عرب امارات سے خوست ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کے مسافروں کو خوش ا?مدید کہا۔ اس موقع پر فْل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل کافی حد تک مکمل ہوچکا ہے تاہم اس دوران طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے 85 فیصد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور چین سے متصل سرحدیں بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…