جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت پریشان

datetime 9  جولائی  2021 |

کابل(این این آئی)افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت نئی صورت حال سے پریشان ہوگیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی بوکھلا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ طالبان نے ہرات میں بھارتی فنڈ سے بنے ڈیم پر قبضہ کر لیا جبکہ افغان حکومت اور طالبان نے بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔

بھارت نے کابل میں اپنے سفارت خانے کے علاوہ مزار شریف اور قندھار میں قونصل خانوں سے 500 کے قریب اسٹاف کو نکالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی النہضہ ڈیم کی وجہ سے پیدا ہونیوالے تنازع پر مصر اور سوڈان کے پانی کے جائز حقوق کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا مملکت نے مصر سوڈان عرب دنیا اور افریقی براعظم کے لیے پانی کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ مملکت پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عرب جمہوریہ مصراور جمہوریہ سوڈان کی کوششوں اور دونوں ملکوں کے پانی کے حقوق کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔سعودی عرب نے بھی اس بحران کے خاتمے کے لیے ایک جامع حل تلاش کرنے کے بین الاقوامی اقدامات کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کیدرمیان ان ممالک کے مفادات کے مطابق دریائے نیل کے پانی کے مسئلے کے منصفانہ اور دیر پا حل کے لیے اقدامات کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ دریائے نیل کے پانی کے تنازع کو بین الاقوامی قوانین کے تحت عرب لیگ اور افریقی یونین کی نگرانی میں حل کیا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…