جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

حج کے فوری بعد سعودی عرب میں سائنو فام ویکسین کی منظوری کا امکان

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر بتایا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے 2 ماہ سے کوشش کر رہے ہیں اور سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ حج کے فوری بعد چینی ویکسین کی منظوری کا اعلان کر دیا جائے گا۔بلال اکبر نے بتایا کہ 7 جولائی کو سعودی وفد پاکستان جا رہا ہے جو وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، امید ہے اس دورے میں اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے آجائے گی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ جن افراد کا ڈیٹا سفارتخانے میں جمع ہوا تھا ان میں 10 ہزار کیسز لیبر منسٹری اور وزارت داخلہ کو دیے ہیں، لیبر منسٹری نے وعدہ کیا ہے کہ ڈھائی ہزار کیسز اس ہفتے میں حل کر دیں گے۔بلال اکبر نے کہا کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لے فلائٹس کی بحالی بھی اسی ماہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…