مکہ مکرمہ (این این آئی )عازمین حج کے استقبال کے لیے حرم شریف میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی گئی۔ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں خود کار مشینیں،
سینیٹائزنگ محلول اور خوشبووں کا استعمال کیا گیا،اس سال صفائی محض 20 منٹ کے اندر مکمل کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل گزشتہ سال صفائی کا عمل 40 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ کعب اللہ کی چھت کی صفائی کے عمل میں درجنوں سعودی ماہرین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔سعودی حکام کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں خود کار مشینیں، سینیٹائزنگ محلول اور خوشبووں کا استعمال کیا گیا۔اس سال صفائی محض 20 منٹ کے اندر مکمل کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل گزشتہ سال صفائی کا عمل 40 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا تھا۔