ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور قہر، شہری آنکھوں سے محروم ہونے لگے

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں تیزی سے پھیلتی ہوئی بلیک فنگس نامی موذی بیماری کے باعث کئی افراد بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ہزاروں شہری ایسے ہیں جو کورونا سے صحت یابی کے بعد بلیک فنگس(میوکورمائیکوسس)کا شکار بنے اور اب ان میں سے متعدد مریضوں کو اپنی آنکھوں سے محروم

ہونا پڑا ہے۔ ماہرین اس خطرناک بیماری کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔بھارتی مغربی علاقے مراٹھواڑا سے تعلق رکھنے والے با شندے بھی انہیں متاثرہ مریضوں میں سے ہیں جو کورونا سے صحت یاب تو ہوئے لیکن بعد میں بلیک فنگس نے آجکڑا اور پھر بینائی چلی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شہری نے کورونا سے صحت یابی کے کچھ ہفتوں کے بعد بینائی کھوئی اور ایسا بلیک فنگس کے سبب ہوا۔ بھارت میں اب تک 40ہزار 845افراد میوکورمائیکوسس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کوروناوائرس کے شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3.4 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن یا رنگت ختم ہو جاتی ہے، بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے، سینے میں درد، کھانسی میں خون اور سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔اسی طرح بھارت میں موذی مرض کا شکار ہونے والے آدیش کمار نامی شہری بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ریاست اترپردیش کے کسان ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد بلیک فنگس نے بائیں آنکھ کی بینائی چھین لی۔دوسری جانب بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد ہم میوکورمائیکوسس کے بہت زیادہ کیسز دیکھ رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس سے قوت مدافت کمزور ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…