جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایرانی انٹیلی جنس اداروں میں جاسوس بیٹھے ہیں جو ایران کے حساس راز چوری کرکے اسرائیل کو پہنچاتے ہیں، احمدی نژاد کا نیاانکشاف

datetime 13  جون‬‮  2021 |

تہران (این این آئی )ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر کیے جانے کے بعد آئے روز کوئی نیا ریاستی راز فاش کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں انہوں نے ایران کے جوہری راز چوری کیے جانے اور سائبر اسپیس میں جاسوسی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کے بعد ایک نیا

انکشاف کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں جاسوسی کی روک تھام کے لیے قائم کردہ سرکاری انٹیلی جنس ادارے کا ایک سابق سینیر عہدیدار بھی اسرائیل کا جاسوس تھا۔احمدی نژاد نے اعتراف کیا کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں میں اسرائیل نے اپنے جاسوس بٹھا رکھے ہیں جو ایران کے حساس راز چوری کرکے اسرائیل کو پہنچاتے ہیں۔ انٹیلی جنس ادارے کے ایک سابق سینیر عہدیدار کی اسرائیل کے لیے جاسوسی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔انہوں نے موساد کی تہران کے اندر بڑی کاروائیاں انجام دینے اور حساس مراکز سے انتہائی اہم جوہری اور خلائی دستاویزات چوری کرنے میں کامیابی وجہ ایرانی وزارت انٹلی جنس میں اسرائیلی جاسوسی کی روک تھام کا انچارج خود اسرائیل کا جاسوس تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں ایک اعلی درجہ کا سیکیورٹی گینگ موجود ہے۔ اس بدعنوان سکیورٹی گینگ کو ایٹمی سائنسدانوں کے قتل اور نطنز میں ہونے والے دھماکوں میں اپنے کردار کی وضاحت کرنی ہوگی۔ انہوں نے تورقوز آباد میں بہت اہم دستاویزات چوری کیں۔ خلائی ادارے کے راز چوری کیے۔ یہ کوئی لطیفہ نہیں۔ یہ دستاویزات ملک کی سلامتی کے راز ہیں۔ دشمن آئے اور راز چوری کرکے لے گئے۔انہوں نے استفسار کہ کیا یہ ایک کاغذ کا ٹکڑا اپنی جیب میں ڈال کر فرار ہوگیا ، یہ دستاویزات کے ٹرک تھے۔ دستاویزات سے لدے یہ

ٹرک کیوں کر چوکیوں سے گذرتے ہوئے ملک سے باہر گئے۔احمدی نژاد نے تصدیق کی کہ یہ خبر لوگوں سے خفیہ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک کسی کواس کے بارے میں معلوم نہیں تھا جب تک اسرائیل میں جوہری دستاویزات نہیں آئیں۔ ہمارے راز چوری ہو کر اسرائیل پہنچے۔ دشمن نے ان کا پردہ اٹھایا تو ہمیں خیال آیا کہ ہمارے راز چوری ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…