تہران(این این آئی) امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگان)نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کی بالادستی کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان کے اعلان میں کہاگیاکہ ایران اور اس کے خطے میں اس کے طرز عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے امریکی اسرائیلی وفود مذاکرات کریں گے۔امریکی وزیر دفاع
کی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈانہ اسٹرول نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطی میں امن کے اصول کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایران کے برے برتائو کا مقابلہ کرنا، داعش اور دہشت گردی کو روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔ مشرق وسطی کی کشیدگی صورت حال کا مثالی حل سفارت کاری ہے۔