اہم خلیجی ملک نے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

2  جون‬‮  2021

قاہرہ (این این آئی) مصری حکام نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد دکانیں، تجارتی مراکز، قہوہ خانے اور ریستوران معمول کے مطابق کھلیں گے۔کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاحتی کمپنیوں

کو امید ہے کہ سیاحوں کی کثیر تعداد دوبارہ سے مصر کا رخ کرے گی اور معمولات زندگی پھر ماضی کی طرح بحال ہوں گے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 492 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 76 ہزار 62 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 39 لاکھ 13 ہزار 319 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 407 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15کروڑ 44لاکھ 55 ہزار 111 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 10 ہزار 436 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار 738 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 55 لاکھ 85 ہزار 384 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج

اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 953 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار 918 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 35 ہزار 114 ہلاکتیں

ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 83 لاکھ 7 ہزار 832 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 65 ہزار 312 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 25 ہزار 572 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 662 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 77 ہزار 172 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 656 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 56

ہزار 516 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 21 ہزار 873 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 81 ہزار 417 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 782 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 90 ہزار 438 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے

کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 221 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 20 ہزار 304 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 78 ہزار 733 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 38 لاکھ 17 ہزار 139 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 89 ہزار

316 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 36 لاکھ 92 ہزار 908 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 377 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 687 تک جا پہنچی ہے۔1

ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 146 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں

سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 80 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 47 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 930 ہو گئی ہے، جبکہ کل

کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 55 ہزار 52 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 767 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں

میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 183 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 11 ہزار 59 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 76 لاکھ 48 ہزار 481 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…