اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکا م ، اقتدار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا

31  مئی‬‮  2021

تل ابیب(آن لائن ) اسرائیلی وزیراعظم اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہوگئے ہیں اور آ ئندہ دو سے تین روز میں ان کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ممکن نظر آ تا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں

بمباری کے بعد سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی اور ممکن ہے کہ ‘نیو رائٹ’ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اپوزیشن لیڈر یائر لبید کے ہمراہ کسی بھی وقت اپنی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کرسکتے ہیں جس کے لیے پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتیں حکومت کی تشکیل کے لیے تیار ہوجاتی ہیں تو نفتالی بینیٹ اسرائیل کے آئندہ وزیر اعظم بن جائیں گے اور موجودہ وزیراعظم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے تاہم نیتن یاہو بھی اپنے 12 سالہ اقتدار کو بچانے کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور اس کے لیے ان کے پاس بدھ تک کا وقت ہے۔تین ہفتے قبل بھی نفتالی بینیٹ اور اپوزیشن رہنما یائر لبید اقتدار کے مساوی تقسیم کے تحت حکومت تشکیل دینے کے قریب پہنچ گئے تھے جس کے تحت پہلے دو سال بینیٹ نفتالی اور اگلے دو برس لبید کو وزیر اعظم بننا تھا۔اس سے قبل نیتن یاہو نے یہی پیش کش اپوزیشن رہنما کو بھی کی تھی اور دونوں کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن فلسطینی شہر میں بمباری اور جارحانہ پالیسی اپنانے پر نفتالی بینیٹ نیتن یاہو سے ناراض ہوگئے تھے جس کے باعث اقتدار کا فارمولا طے نہیں پا سکا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…