جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ساڑھے 3 لاکھ ملازمتیں۔۔۔ سعودی عرب نے روزگار کی فراہمی کیلئے زبردست پروگرام کا آغاز کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے “نطاقات” نام سے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مملکت میں مقامی شہریوں کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بشہریوں کو روزگار کی فراہمی وزارت برائے انسانی وسائل کے اسٹریٹجک تبدیلیوں کے اقدامات

کا ایک اہم ستون اس کے اہداف کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد لیبر مارکیٹ کی حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے ترقی دینا اور اور اس کی استعداد کار میں اضافہ کرتے ہوئے مرد خواتین کے لیے عمدہ اور پرکشش ملازمتوں کی فراہمی اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شراکت میں اضافہ کرنا ہے۔نائب وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی ڈاکٹر عبد اللہ بن ناصر ابو ثنین نے بتایاکہ وزارت برائے انسانی وسائل آئندہ تین سال میں تین لاکھ40 ہزارملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ ملازمتیں سعودی شہریوں کے لیے دستیاب ہوںگی۔ ان کے علاوہ بھی ملک میں معیشت میں نئی ملازمتیں وجود میں آئیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نطاقات پروگرام میں توسیع اور اس کے بہت سے پہلوں کو حل کرنے میں کامیابی کے لیے اس کی ترقی کی ضرورت ہے تاکہ لیبر مارکیٹ پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے کہا کہ تیار کردہ نطاقات پروگرام میں تین اہم فوائد ہیں، پہلا آئندہ تین سالوں کے لیے ایک واضح اور شفاف

لوکلائزیشن کا منصوبہ ہے ، جس کا مقصد نجی شعبے کے اداروں کے تنظیمی استحکام میں اضافہ کرنا ہے۔دوسرا ورکروں کی تعداد اور ہر ادارے کے لیے ضروری قومی تناسب کے مابین براہ راست تعلقات کا قیام ہے جو ادارے میں کارکنوں کی موجودہ فی صد لوکلائزیشن کے نظام کے بجائے تعداد کے تناسب پرقائم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ تیسری خصوصیت پروگرام کے ڈیزائن کو آسان بنانا اور مشترکہ خصوصیات کے ساتھ سرگرمیوں کی درجہ بندی کو ضم کرکے نطاقات میں 32 سرگرمیوں کی بجائے ان کی تعداد 85 کرناہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…