مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کی حکومت نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکومت نے کہا کہ اسرائیل نے وحشیانہ کارروائیاں کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اس کے خلاف جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت میں 240 سے
زیادہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، بمباری اور گولہ باری کرکے فلسطینی شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیاگیا۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس سے جنگ بندی کا جشن منانے کے لیے فلسطینیوں کی ریلیوں پر اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 83 فلسطینی زخمی ہوگئے۔