اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، بنگلہ دیش اور بھارت کی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اس طرح بھارت اور بنگلہ دیش میں عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی۔ بھارت میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی چاند کمیٹی لکھنئو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست اترپردیش میں
آج انتیس رمضان المبارک کو عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث کل تیرہ مئی کو تیسواں روزہ ہو گا، مرکزی چاند کمیٹی کے سربراہ مولانا خالد رشید نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں عیدالفطر 14 مئی کو منائی جائے گی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے وہاں عیدالفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔